دنیا
19 نومبر ، 2015

بنگلہ دیش : فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی

بنگلہ دیش : فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی

ڈھاکا ........بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے مرتکب دو مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے بعد فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈھاکا میں حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔

صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد کو 1971 کی جنگ میں جنگی جرائم پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔صلاح الدین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ہے اور وہ سابق وزیر ہیں جبکہ علی احسن محمد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

بنگلہ دیش کے ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے کے حکام کاکہنا ہے کہ فیس بک، فیس بک مسینجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :