19 نومبر ، 2015
پیرس .........پیرس حملوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی،گولی نہ چلی ، خاتون بچ نکلی۔ بدھ کوسینٹ ڈینی آپریشن میں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحمید کے مارے جانے کی خبریں گرم ہیں، پیرس پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک تصدیق سے انکار کردیا، خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون عبدالحمید کی کزن تھی ،ادھر داعش نے تاوان نہ ملنے پر چین اور ناروے کے دو مغویوں کو قتل کر دیا ۔
پیرس حملوں کے دوران ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دہشت گرد خاتون کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتی ہے ، لیکن خوش قسمتی کہ گولی نہیں چلتی اور خاتون کی جان بچ جاتی ہے۔
ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز سینٹ ڈینی میں جو دو افراد مارے گئے تھے ان میں پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید بھی شامل ہے ، لیکن پیرس پولیس کا کہنا ہے ، ڈی این اے ٹیسٹ آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی ، ایک اور رپورٹ کے مطابق خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون عبدالحمید کی کزن تھی ، فرانس اور امریکا نے شام میں دہشت گردوں پر آج بھی حملے جاری رکھے، جس میں تینتیس دہشت گرد مارے گئے۔ادھر داعش نے شام میں تاوان نہ ملنے پر چین اور ناروے کے دو شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔