پاکستان
19 نومبر ، 2015

لاہور: جوڈیشل کالونی میں گڑھے سے دستی بموں کے ٹیگ برآمد

لاہور: جوڈیشل کالونی میں گڑھے سے دستی بموں کے ٹیگ برآمد

لاہور......لاہور کے علاقے جوڈیشل ہاؤسنگ کالونی میں ایک گڑھے سے دستی بموں کے ٹیگ برآمد ہوئے ہیں۔ٹیگ گزشتہ رات ساڑھے 12 بجے برآمد ہوئے۔ٹیگز پر لکھا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کے لیے تیار ہے ۔

اس حوالے سے پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں تفتیش کی ہے۔علاقے میں قائم مختلف ہاسٹلز میں بھی طلبا سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں،نہ ہی رپورٹ ہوا۔

مزید خبریں :