19 نومبر ، 2015
اسلام آباد......آج پولنگ کا وقت ختم ہونے تک الیکشن کمیشن کو 106 شکایات موصول ہوئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 59 اور سندھ سے 47 شکایات موصول ہوئیں۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے حساس ترین ضلع حافظ آباد سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے شکایات کا جائزہ لے کر متعلقہ آر اوز کو منتقل کردیں۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام نتائج کے مرتب ہونے تک الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم کام کرتا رہے گا۔