19 نومبر ، 2015
سیول........جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں دلفریب لالٹینوں سے سجاسالانہ لینٹرن فیسٹیول جاری ہے ۔
دریا پرمنعقد ہونے والے اس سالانہ فیسٹیول کے دوران مختلف دلکش ڈیزائنز کی حامل لالٹینیں پانی پر تیرتی دکھائی دے رہی ہیں جنہیں دیکھنے والے ان کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
رنگ برنگی روشنیاں بکھیرتی لالٹینوں پر مشتمل اس فیسٹیول میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کر کے اس دلفریب نظارے کا بھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 6نومبر سے شروع ہونے والا یہ شاندار فیسٹیول 16روز تک جاری رہنے کے بعد 22نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔