دنیا
25 مئی ، 2012

ڈاکٹر آفریدی کیلئے کچھ نہ کرنے پر اوباما انتظامیہ پر شدید تنقید

 ڈاکٹر آفریدی کیلئے کچھ نہ کرنے پر اوباما انتظامیہ پر شدید تنقید

واشنگٹن… امریکہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین پیٹرکنگ نے کہا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا جن کی خدمات کے بدولت القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد کمپاؤنڈ میں موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی،تاہم اس کی سزا میں اُسے جیل جانا پڑا۔ ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایوان کی اندرونی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین اور ری پبلکن رکن کانگریس پیٹرکنگ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کے وقت سے ہی اس معاملے کو بہت بری طرح نمٹایا گیا۔ نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن رکن نے کہا کہ اوباماکی ٹیم کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں اور اس کے پروگرام کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور اُسے اس ڈاکٹر کی شناخت خفیہ رکھنی چاہے تھی‘ پیٹرکنگ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ اوباما انتظامیہ نے شکیل آفریدی کو پاکستان سے باہر لانے میں کوئی کوشش کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑی حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور اوبامہ انتظامیہ نے اسے پاکستان میں چھوڑ دیا۔

مزید خبریں :