کھیل
20 نومبر ، 2015

اے ٹی پی ورلڈ ٹور :نواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

 اے ٹی پی ورلڈ ٹور :نواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

لندن...... سربیا کے نواک جوکووچ نے ٹومس برڈیچ کو ہرا کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لندن میں کھیلے گئے کواٹر فائنل مقابلے میں نواک جوکووچ نے ٹومس برڈیچ کو اسٹریٹ سیٹس پر چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔ اوراے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

لاسٹ فور میں عالمی نمبر ایک نواک چوکووچ کا مقابلہ ہفتے کے روز رافیل نڈال سے ہوگا۔

مزید خبریں :