20 نومبر ، 2015
لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم ایپرل پارک منصوبے کیلئے 1567 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، منصوبہ مکمل ہونے سے لاکھوں افراد کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،اس میں لیبر کالونی، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔