کھیل
20 نومبر ، 2015

پاکستان سے سیریز صرف بھارتی سرزمین پر ہی ہوسکتی ہے، ششانک منوہر

پاکستان سے سیریز صرف بھارتی سرزمین پر ہی ہوسکتی ہے، ششانک منوہر

دبئی......بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کسی بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیریز صرف بھارتی سرزمین پر ہی کھیل سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پی سی بی پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز یواے ای سمیت کسی بھی نیوٹرل مقام کے بجائے بھارتی سرزمین پر ہی کھیل سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی صدر کا مزید کہنا ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کےروز روز کے بیانات سے تنگ آچکے ہیں،بھارت کی یو اے ای میںپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں، جو پی سی بی کو بتادیں ہیں ۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز باتیں اور بیانات ہر روز آتے ہیں لیکن سیریز وہیں کھڑی ہے، جہاں سے اس کے آغاز کی باتیں ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :