پاکستان
20 نومبر ، 2015

کراچی: بلدیہ میں زخمی ہونے والا چوتھا رینجرز اہلکار بھی شہید

کراچی: بلدیہ میں زخمی ہونے والا چوتھا رینجرز اہلکار بھی شہید

کراچی.....کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا، جس کے بعد فائرنگ میں شہید رینجرز اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے مسجد کے باہر تعینات رینجرز اہل کاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 3رینجرز اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تھا، زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 2 یا تین موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو شاید مسجد پر حملہ کرنے آئے تھے کہ ہمارے جوانوں نے انہیں روکا۔

ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ حملہ ٹارگٹ کلرزیا یا دہشت گردوں جس نے بھی کیا ہے ضرور پکڑا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔

مزید خبریں :