پاکستان
20 نومبر ، 2015

گوجرانوالہ: پولیس اور پی ٹی آئی میں تصادم

گوجرانوالہ: پولیس اور پی ٹی آئی میں تصادم

گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں کنگنی والابائی پاس جی ٹی روڈ پرپولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے توڑپھوڑ کی ہے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردیا۔

کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولنگ کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھگڑا ہوا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا سبزی منڈی میں دونوں گروپوں کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نےایس ایچ او پر تشدد کیا ہے۔

مزید خبریں :