کھیل
20 نومبر ، 2015

پاک بھارت سیریزکیلئے کوشش کررہےہیں، شہریارخان

پاک بھارت سیریزکیلئے کوشش کررہےہیں، شہریارخان

دبئی.....چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہےہیں پاک بھارت سیریز سے متعلق پیشرفت ہوجائے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ دبئی کا دورہ دو ماہ پہلے سے طے تھا،وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے پاک بھارت سیریز سےمتعلق فیصلہ خودکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جائلزکلارک پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے کوشش کررہے ہیں،سیریز کا فیصلہ ہو جائے تو پلان بی بھی سامنے آجائے گا، انگلینڈکےخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نےاچھی فیلڈنگ کی۔

مزید خبریں :