20 نومبر ، 2015
چارسدہ ........چارسدہ کے عثمان زئی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہل کاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
مذکورہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونےوالے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے نام بشیر اور نصیر معلوم ہوئے ہیں، جن کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔