پاکستان
20 نومبر ، 2015

فیصل آباد میں دنیا ٹی وی کے دفتر پر دستی بم حملہ

فیصل آباد میں دنیا ٹی وی کے دفتر پر دستی بم حملہ

فیصل آباد......فیصل آبادمیں کینال روڈ پر واقع دنیا ٹی وی کے دفتر پر نامعلوم افراددستی بم پھینک کرفرارہوگئے۔ حملے میں دوسیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پرسواردو حملہ آور مرکزی دروازے پر دستی بم اورکچھ پملفٹ پھینک کر فرارہوگئے۔ بم حملے میں دوسیکورٹی گارڈ زخمی جبکہ عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ صحافتی تنظیموں نے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

مزید خبریں :