کھیل
20 نومبر ، 2015

آئی سی سی تیسرے ون ڈے کی تحقیقات کر رہا ہے، برطانوی اخبار

آئی سی سی تیسرے ون ڈے کی تحقیقات کر رہا ہے، برطانوی اخبار

لندن......برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکل وان کے بیان کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارے پاس مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ہیں۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ میچ کے دوران سٹہ مارکیٹ میں غیر معمولی پیٹرن دیکھا گیا،تیسرے ون ڈے میں عام میچزکے مقابلے میں دو گنا زیادہ شرطیں لگیں،ایک ویب سائٹ پر 20 ملین پاؤنڈ کی شرطیں لگیں۔

برطانوی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ میچ میں پانچ چھ مشکوک معاملات ہیں،تین رن آؤٹ،سرفراز کا کیچ اور انورعلی کا آؤٹ ہونا غیر معمولی ہے۔

مزید خبریں :