کھیل
20 نومبر ، 2015

ڈھاکا میں ہوئی بنگلادیش پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب

ڈھاکا میں ہوئی بنگلادیش پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب

ڈھاکا......بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 22نومبر سے ہوگا لیکن اُس سے پہلے ایونٹ کی افتتاحی تقریب ڈھاکا میں ہوئی جس میں مقامی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو سحرزدہ کردیا۔

ڈھاکا میں ہونے والی اس تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے، مقامی فنکاروں نے ثقافی رقص پیش کیے ، گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے، جس پر وہاں موجود حاضرین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

رنگ و نور اور رقص اور نغموں سے سجی یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔ آتش بازی کے دلکش مظاہرے کے ساتھ تقریب اختتام کو پہنچی ۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 22نومبر سے ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کے 16کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :