21 نومبر ، 2015
کراچی......انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی اب سے کچھ دیر بعد یواے ای روا نہ ہونگے ،کپتان شاہد آفریدی آج رات متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ۔
انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی سمیت مزید چھ کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں گے ۔
شاہد آفریدی آج رات متحدہ عرب امار ات روانہ ہونگےجبکہ عمر اکمل پی سی بی کے کی جانب سے کلیئر ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں ۔اب سے کچھ دیر بعد عمر اکمل، رفعت اللہ مہمند ،صہیب مقصود ، عمران خان جونئیر اور سہیل تنویر یو اے ای روانہ ہونگے ۔