21 نومبر ، 2015
ممبئی.......بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا گلوکارہ بھی بن گئیں۔فلم دبنگ میں اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت بالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی داکارہ سوناکشی سنہا نے اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کے بعد سوناکشی سنہا نے بھی اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے مشہور میوزک کمپنی ٹی سیریزکے لیے گانا ریکارڈ کرواکر گلوکاری کا آغاز کردیا ہے۔