22 نومبر ، 2015
دبئی.......دبئی میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سربراہان کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی،ملاقات کا انعقاد اور اس میں ثالث کا کردارجائلز کلارک نے ادا کیا۔
ملاقات کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے،تاہم پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے آئی سی سی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک کل مذاکرات کے معاملے پر میڈیا بریفنگ دیں گے،شہر یار خان نے یہ بھی واضح کیا کہ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ اب مزید کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔
ملاقات پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے آئی سی سی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک کی کوششوں سے ہوئی تھی تاہم آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔