22 نومبر ، 2015
کاؤنٹین ،ملائیشیا......جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا،بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 2کے مقابلے میں 6گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل کے پہلے ہاف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف تین گول اسکور کئے تھے جبکہ پاکستان نے صرف ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی صورت حال یہ ہی رہی بھارت نے مزید تین گول کئے جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا،حتمی اسکور بھارت کے حق میں2گول کے مقابلے میں6گول رہا۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے چار گول اسکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد یعقوب اور محمد دلبر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔