کھیل
23 نومبر ، 2015

راجر فیڈرر کوشکست، جوکووچ نے اےٹی پی ٹائٹل جیت لیا

راجر فیڈرر کوشکست، جوکووچ نے اےٹی پی ٹائٹل جیت لیا

لندن........ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جوکووچ اےٹی پی ٹورنامنٹ لگاتار4بار جیتنے والےپہلے کھلاڑی بن گئے۔

ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے روایتی حریف سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو چھ۔تین اور چھ۔چار سے شکست دی ۔

نووراک جوکووچ ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کی46 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ ٹائٹل لگاتار 4 بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ، راجر فیڈرر مجموعی طور پر 6بار یہ ٹائٹل حاصل کرچکے ہیں ۔

مزید خبریں :