23 نومبر ، 2015
ڈھاکا.........بنگلادیش پریمئر لیگ کے دوسرے دن آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ بی پی ایل کا تیسرا میچ ڈھاکا میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہرایک بجے سہلٹ سپر اسٹارز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
آج کا دوسرا میچ رنگ پور رائیڈرز اور باریسال بُلز کے درمیان شام پونےچھ بجے کھیلا جائے گا ۔بی پی ایل کے سنسنی خیز میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔