23 نومبر ، 2015
پشاور..........افغانستان کے سرحدی علاقے میں مارے جانے والے پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچنے کے بعد خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تدفین کردی گئی۔
افغانستان کے صوبہ خوست میں 21پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پہنچائی گئیں،جن میں لوئردیر ،اپر دیراور سوات کے شہری بھی تھے۔لوئردیر میں ہفتہ کو 7لاشیں پہنچائی گئیں۔
اجتماعی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعدان کی تدفین نواحی علاقوں جندول ،عدیم زئی میں کی گئی ۔ 6لاشیں اپر دیر پہنچائی گئیں جن کی اجتماعی نماز جنازہ دیر اسٹیڈیم میں اداکی گئی اور تدفین نواحی علاقوں میں کی گئی۔