23 نومبر ، 2015
کراچی........کراچی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز سرجانی ٹاون میں بیٹی کوقتل کرنے والے ملزم عامر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ملزم عامر کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد اسحاق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 11 ماہ کی بیٹی ماہ نور کو قتل کردیا تھا۔ملزم کے خلاف اسکی بیوی نے تھانہ سرجانی ٹاون میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے ملزم عامر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔