پاکستان
25 مئی ، 2012

دہشت گردی امن و سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہے، پاک، بھارت اعلامیہ

دہشت گردی امن و سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہے، پاک، بھارت اعلامیہ

اسلام آباد … پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں ممالک میں مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا، ممبئی حملوں پر دونوں ممالک کے تفتیشی ادارے تحقیقاتی آگے بڑھائیں گے، ممبئی حملوں پر پاکستان میں جاری تحقیقات اور ٹرائل کی معلومات بھارت کو دیدی گئیں، اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں میں اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی امن و سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے درمیان دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ امریکا نے حافظ سعد کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام رکھا، کیا وہ آپ کو ملے گا؟ جس پر بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا کہ آپ حافظ سعید کو ہمارے حوالے کردیں ہم 10 ملین ڈالر دیدیں گے۔ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ممبئی حملوں پر ملک میں جاری تحقیقات اور ٹرائل کی معلومات بھارت کو دے دیں جبکہ بھارت سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی تحقیقات مکمل ہونے پر پاکستان سے شیئر کرے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی امن و سلامتی کیلئے اور پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مسلسل خطرہ ہے، جس پر دونوں ملکوں نے اتفاق کیا۔ آر کے سنگھ نے کہا کہ بلوچستان میں کہیں بھی بھارتی مداخلت نہیں ہے، اگر بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں۔ بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے مسائل پر بات چیت کی گئی، ہم نے مسائل کے حل کیلئے آگے برھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کیلئے خطرہ ہے، دونوں ملکوں کے سیکریٹری داخلہ کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی جائے گی، ممبئی حملوں پر پاک بھارت تحقیقاتی ایجنسیز تفتیش آگے بڑھائیں گی، سی بی آئی اور ایف آئی اے تحقیقات میں تعاون کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں خطے میں دہشتگردی کے مسئلے پر بھی بات کی، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سمجھوتا ایکسپریس واقعے سے متعلق آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس واقعے پر معلومات فراہم کی ہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ 3 افراد گرفتار ہیں، جن پر فرم جرم عائد کی گئی۔

مزید خبریں :