پاکستان
25 مئی ، 2012

سندھ ہائی کورٹ: لیاری آپریشن کیخلاف درخواست پر حکومت سے وضاحت طلب

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے لیاری آپریشن کے خلاف درخواست پر حکومت کو 2 ہفتے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ نے صلاح الدین گنڈا پور کی درخواست کی سماعت کی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے وکیل الیاس خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لیاری آپریشن بند ہے اور مزید کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ عدالت نے حکومت کو 2 ہفتے میں کمنٹس فائل کرنے اور درخواست گزار کو آپریشن کے دوران گمشدہ افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :