25 مئی ، 2012
لیاقت پور … لیاقت پور کے علاقے ظفر آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جیو نیوز کے نمائندہ اختر شاہین رند کے مطابق لیاقت پور کے علاقے ظفر آباد کے قریب کراچی جانے والی مسافربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نمائندے کے مطابق حادثے کے باعث مسافر گاڑی میں پھنس گئے جبکہ زخمیوں کو مرکز صحت اور خان پور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس کے حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔