پاکستان
25 مئی ، 2012

ساہیوال: زیادہ جہیز کے مطالبے پر 2 لڑکیوں نے زہر کھالیا، ایک ہلاک

ساہیوال: زیادہ جہیز کے مطالبے پر 2 لڑکیوں نے زہر کھالیا، ایک ہلاک

ساہیوال … ساہیوال میں زیادہ جہیز کے مطالبے پر 2 بہنوں نے زہر کھا لیا جن میں سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی، دوسری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال میں سسرالیوں کی جانب سے زیادہ جہیز مانگا گیا جس پر 2 لڑکیوں نے باپ کی پریشانی کے باعث دلبرداشتہ ہو کر زہر کھالیا، زہر کھانے سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی پھوپھی نے اپنے بھائی سے لڑکیوں کی شادی کیلئے زیادہ جہیز کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :