24 نومبر ، 2015
نیویارک .....ذیا بیطس کا مرض اگر حد سے بڑھ جائے تو پرہیز کے ساتھ ساتھ مہنگے علاج کا خرچ بھی اٹھانا پڑ جاتا ہے لیکن روزمرہ غذا میں چند اشیا کا اضافہ کر کے اس خطرناک مرض پر کسی حد تک قابو ضرور پایا جا سکتا ہے۔
ہاروڈسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ محض 28گرام دہی کا استعمال ذیابیطس کے ٹائپ ٹو کے خدشات میں تقریباً20فیصد کمی کردیتا ہے اور بے شمار دیگر فوائد کابھی سبب بنتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر روزانہ باقاعدگی سے دہی کا استعمال کیا جائے تو ان تمام تکلیفوں کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ دہی اس بیماری کو روکنے کا سستا اور آسان ترین نسخہ ہے۔