پاکستان
25 مئی ، 2012

آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ و بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ و بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد … ملک کے مختلف علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، دادو گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جاپہنچا، بالائی ، شمالی علاقوں اور کشمیر و گلگت بلتستان سمیت سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں درجہ حرارت46.5 پڈ عیدن، موہنجو داڑو45.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سکھر، سبی، روہڑی44.5، نوابشاہ 44، بہاولنگر، رحیم یار خان، جیکب آباد 43.5، ملتان 42، لاہور41 ، فیصل آباد40 ، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا درجہ حرارت35، کوئٹہ30 ، مظفرآباد28 ، مری میں 20 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا ، سرگودھا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ ملاکنڈ، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی ،مشرقی سندھ اور بلوچستان میں بھی آندھی چلنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

مزید خبریں :