دنیا
24 نومبر ، 2015

سری نگر میں کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

 سری نگر میں کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

سری نگر..........سری نگر میں 3کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف وزیراعلی ٰ کے آبائی گھر کے سامنے مشتعل افراد نے مظاہرہ کیااور سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

مشتعل مظاہرین نے اننت ناگ میں مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی کے آبائی گھر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا،اور کشمیری عوام نے ایک بار پھر سے پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا،بھارتی فروسز نے فائرنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا اور پاکستانی پرچم ہٹا دیا۔

مزید خبریں :