کاروبار
25 مئی ، 2012

راوٴ قمر سلیمان نے پی آئی اے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردیں

راوٴ قمر سلیمان نے پی آئی اے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردیں

کراچی … قومی ایئرلائن کے چیئرمین ایئر مارشل (ر) راوٴ قمر سلیمان نے پی آئی اے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی ہیں۔ پی آئی اے سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق راوٴقمر سلیمان نے پی آئی اے کے ڈائریکٹر انجینئرنگ مقصود کمال کو ہٹا کر مقصود احمد کو نیا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے جبکہ کیپٹن نوید عزیزکی جگہ کیپٹن انور عادل کو نیا ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن تعینات کردیا گیا ہے۔ در محمد طارق کی جگہ غزالہ راشد کو جنرل منیجرایچ آر جبکہ مظہر کیانی اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیئرمین پی آئی اے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ کرنل (ر) جمشید کو قائم مقام سیکیورٹی انچارج اور ممتاز زبیری کو چیف انجینئر اسپیشل پروجیکٹ اور کوالٹی کنٹرول مقرر کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :