کاروبار
25 مئی ، 2012

صوبائی حکومت سے 38 ارب روپے کے حسابات مانگے ہیں، اے جی پنجاب

لاہور … اکاوٴنٹنٹ جنرل پنجاب چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے 38 ارب روپے کے حسابات مانگے ہیں، وہ تسلیم کرتے ہیں کہ بیوروکریسی میں کرپشن اور ریڈ ٹیپ ازم بہت زیادہ ہے۔ وہ لاہور اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اکاوٹنٹ جنرل پنجاب چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس نے غلط احکامات نہ ماننے پر ان کا تبادلہ کیا جسے آڈیٹر جنرل پاکستان نے غیر قانونی قراردے کر منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے جی آفس میں کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں، اسی بنیاد پر ان کے خلاف ملٹری اکاوٴنٹس سوسائٹی میں کروڑو ں روپے کرپشن کا الزام لگا کر خبریں چھپوائی گئی ہیں حالانکہ وہ اس عرصے میں صدر سوسائٹی نہیں تھے۔

مزید خبریں :