کاروبار
25 مئی ، 2012

سی این جی کی قیمت میں اضافہ منظور نہیں، غیاث پراچہ

اسلام آباد…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے آئندہ بجٹ میں گیس پر وفاق کے کی جانب سے ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں گیس پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس طرح سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا جو کسی صورت منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس کے نام پر بھتہ قبول نہیں۔سی این جی ایسوسی ایشن منگل کو ہڑتال کی کال دے گی۔ سی این جی میں صرف 16 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس استعمال ہوتی ہے اور مقامی طور پر ساڑھے چار ارب مکعب فٹ گیس نکلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی بند کرنے سے صرف 700 میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے جبکہ بجلی کی قلت 7500 ہزار میگا واٹ تک پہنچ رہی ہے۔

مزید خبریں :