پاکستان
25 نومبر ، 2015

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ :پولنگ کا دورانیہ 1گھنٹا کم

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ :پولنگ کا دورانیہ 1گھنٹا کم

لاہور....بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میںپولنگ کاوقت ایک گھنٹا کم کردیاگیا،پنجاب کے12اضلاع میں 14ہزار 12 پولنگ اسٹیشن قائم کئے،جن میں سے 87 اسٹیشنوں کو عمارتیں نہیں مل سکیں، جہاںووٹرز ٹینٹوں میں ووٹ کاسٹ کر ینگے ۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرااورآخری مرحلہ5دسمبرکوہوگا، پولنگ کاوقت صبح8سےشام5 بجے تک مقرر کیا ہے،یہ انتخابات صوبےکے12اضلاع راولپنڈی،ملتان،ڈی جی خان ،بہاولپور، لیہ، سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،جھنگ،راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان میں ہوں گے،1کروڑ 78 لاکھ ووٹرز حق رائےدہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے 14ہزار 12پولنگ اسٹیشنوں کیلئے1لاکھ 28 ہزار358 پولنگ عملہ تعینات کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

18یونین کونسلوں کےچیئرمین،وائس چیئرمین اور520 کونسلرزبلا مقابلہ منتخب ہو چکے،چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں کیلئے 5 ہزار251 جبکہ کونسلرز کی نشستوں پر31 ہزار 848 امیدوارمیدان میں ہیں،جبکہ116 خواتین اور 54 غیر مسلم امیدواربھی حصہ لے رہےہیں۔

مزید خبریں :