25 مئی ، 2012
کراچی … بیس آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد لبریکنٹ آئل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے بڑھ جائے گی۔ چیئرمین لبریکنٹس مینو فیکچررز ایسو سی ایشن میاں زاہد حسین نے جیو نیوز کوبتایا کہ اٹک آئل گروپ نے لیوب بیس آئل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کا اثر مختلف برانڈز کے لبریکنٹس کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی صورت میں ظاہر ہوگا۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود کیا جا رہاہے۔