25 نومبر ، 2015
کراچی.......سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی قیادت میں الیکشن کمیشن سندھ آفس کے باہر دھرنا دیا گیا۔
کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنے کے بعد غلام ارباب رحیم نے مبینہ دھاندلیوں کے ثبوت چیف الیکشن کمشنرسندھ کے حوالے کیے جنھوں نے یہ ثبوت الیکشن کمیشن اسلام آباد بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر فنکشنل لیگ کے جام مدد علی، ٹھٹہ سے شفقت شاہ شیرازی ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زین شاہ اور دوسرے رہنما ارباب رحیم کے ساتھ تھے ۔ ارباب رحیم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پر دھرنا دیں گے ۔