26 نومبر ، 2015
دادو......دادو کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں کراچی میں احتجا ج کے بعد واپس جانے والے ایک استاد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مسافر بس الٹنے سے ایک شخص نذیر احمد مستوئی جاں بحق اور7دیگر اساتذہ زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو علاج کےلئے خیرپور ناتھن شاہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اساتذہ گزشتہ روز کراچی ہونےوالے احتجاج میں شرکت بعد واپس جارہے تھے۔