پاکستان
26 نومبر ، 2015

پاکپتن میں رقم کے تنازع پر بیٹے کا کلہاڑی سے وار، ماں باپ شدید زخمی

پاکپتن میں رقم کے تنازع پر بیٹے کا کلہاڑی سے وار، ماں باپ شدید زخمی

پاکپتن ......پاکپتن میں 18سالہ بیٹے نے رقم کے لین دین کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کرکے ماں باپ کو شدید زخمی کردیا جنہیں نازک حالت میں لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکپتن کے رہائشی امیر علی کا اپنے بیٹے شبیر سے رقم کے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا،ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ اپنے والد امیر علی اور والدہ بشیراں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر دونوں کو چہرے ،سر اور بازووں پہر کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

میاں بیوی کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاکپتن پولیس نے ملزم شبیر کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :