26 نومبر ، 2015
پشاور .....ایف آئی اے کا پشاور چوک یادگار میں چھاپا، پاکستان کرنسی ایکسچینج سے غیرملکی کرنسی برآمد،ایکسچینج کے 8 ملازمین حراست میں لے لئے گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پشاور چوک یادگار میں ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہوگیا۔ بدھ کی شام سے جاری کارروائی میں پاکستان کرنسی ایکسچینج سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ایف آئی حکام کے مطابق کارروائی میں 8 ملزمان گرفتار ہوِئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی کے مطابق غیر قانونی کرنسی میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرنسی ایکسچینج پر بدھ کے شام چھاپہ مارا گیا تھا تاہم ایکسچینج کے انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے پرکارروائی 12گھنٹوں تک جاری رہی۔