26 نومبر ، 2015
لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف سےکورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی،جس میں پاک افواج کےپیشہ ورانہ امور اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےکئےگئےاقدامات پر بات چیت کی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےملاقات کےدوران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پوری قوم پاک افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ پاک افواج کےافسروں اور جوانو ں نےبہادری اور جرأت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں،پوری قوم کوشہداء کی لازوال قربانیو ں پر فخر ہے۔
شہبازشریف نےکہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے،پاک افواج نےآپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑکررکھ دی ہے۔