26 نومبر ، 2015
اسلام آباد.....وزیراعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج مالٹا روانہ ہوگئے ،جس کے بعد وہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کےموضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس جائیں گے۔
دولت مشترکہ کی 24 ویں کانفرنس 27 اور 28 نومبر کو مالٹا میں ہورہی ہے, جس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف آج مالٹاروانہ ہو گئے ہیں ،دولت مشترکہ کانفرنس ہر2 سال بعد منعقد ہوتی ہے۔
وزیراعظم مالٹا کا دورہ مکمل کرکے فرانس جائیں گے جہاں وہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ان کی فرانسسی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں وہ فرانس میں ہونے والے دہشتگرد حملوں پرپاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے افسوس اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔