26 نومبر ، 2015
کراچی ....ڈاکٹر عاصم حسین پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں ، رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہی ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمہ درج ہوا ، سابق وفاقی وزیر کو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی نظر بندی کی90روزہ نظر بندی مکمل ہونے پر رینجرز حکام کی مدعیت میں ان کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ نمبر 197/15 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نجی اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا۔
ڈاکٹر عاصم کو 26اگست کو ہائیر ایجوکیشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیاتھا۔گرفتاری کے وقت ڈاکٹرعاصم ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔