پاکستان
26 نومبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم 4روزہ رجسمانی یمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈاکٹر عاصم 4روزہ رجسمانی یمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی .....انسداد دہشتگردی کی عدالت نےڈاکٹر عاصم کو 4روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، پراسیکیوٹرجنرل شہادت اعوان نے جج سے 4روزہ ریمانڈ کی درخواست کی ،جسے منظور کرلیا گیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ڈاکٹر عاصم کے کیس کی سماعت کی ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز نے 4روزہ ریمانڈ پر پراسیکیوٹرجنرل سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم حسین پردہشت گردوں کےعلاج اور بدعنوانی کے الزامات ہیں،وہ 4روز کا ریمانڈ کیسے مانگ رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز نے مزید کہا کہپراسیکویٹرجنرل شہادت اعوان اس کیس میں پیش نہیں ہوسکتے، پولیس اور رینجرز نے 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،جسے پراسیکیوٹر جنرل نے تبدیل کیا۔

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجودتھیں،ڈاکٹر عاصم اپنی اہلیہ کو تسلی دیتے رہے۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کو گلبرگ تھانے سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی نظر بندی کی90روزہ نظر بندی مکمل ہونے پر رینجرز حکام کی مدعیت میں ان کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ نمبر 197/15 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا, جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نجی اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا۔

ڈاکٹر عاصم کو 26اگست کو ہائیر ایجوکیشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیاتھا۔گرفتاری کے وقت ڈاکٹرعاصم ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔

مزید خبریں :