پاکستان
26 نومبر ، 2015

حکومت سندھ کا چہلم امام حسینؓ پرمختلف اضلاع میں فوجی کی تعیناتی کا فیصلہ

حکومت سندھ کا چہلم امام حسینؓ پرمختلف اضلاع میں فوجی کی تعیناتی کا فیصلہ

کراچی ....حکومت سندھ نے چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہا کے موقع پر کراچی سمیت مختلف اضلاع میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔

صوبے میں چہلم کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کے لئے رینجرز اور پولیس کے ساتھ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ امن وامان کو مزید فول پروف بنانے کے لئے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں حساسیت کے پیش نظر فوج تعینات کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد فوج کی تعیناتی کے لئے خط لکھ دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر وفاقی حکومت کو فوج تعیناتی کے لئے خط ارسال کردیا ہے،آرمی تعینات ہونے کے بعد بیک سپورٹ کے لئے موجود ہوگی اور حساس اضلاع میں پٹرولنگ بھی کرے گی۔

مزید خبریں :