26 نومبر ، 2015
لاہور........ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا ،37 سال گورنمنٹ سروس میں رہا ہوں، جب میرے پاس کوئی فیصلہ آئے گا تب ہی میں کچھ کہہ سکوں گا۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ہو، بنگلہ دیش ہو، عرب امارات ہو، جہاں بھی سیریز ہوگی انہی سے سیکیورٹی ضمانت مانگیں گے،مجھے امید ہے کہ اگلے دو دن میں نوازشریف کی ہدایات مجھ تک پہنچ جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ٹیمیں بھی فی الحال پاکستان نہیں آرہیں، جائلز کلارک جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔