27 نومبر ، 2015
کراچی .....کراچی پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے مریضوں سے کمیشن لینے والے 7 ملزمان حراست میں لے لیا ہے۔
اسپتالوں کو دکھی انسانیت کا گڑھ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،لیکن کراچی کے اسپتالوں میں موقع سے فائدہ اٹھانے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
سول اسپتال میں مسیحا ملنے کی امید میں آنے والوں کو پہلے دولت کے پجاریوں کا سامنا کرنا پڑتا،یہ افراد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کو سستے اور اچھے علاج کا جھانسہ دے کر نجی اسپتال اور کلینک کا راستہ دکھاتے۔
نجی اسپتال یاکلینک بھیجنے والےمریض کے ساتھ ڈاکٹروں سے بھی کمیشن کی رقم بٹورتے ہیں ۔ دونوں ہاتھوں سے رقم اینٹھنے والے 7 ملزمان کو رات گئے حراست میں لے لیاگیا۔