پاکستان
27 نومبر ، 2015

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بڑھ گئی

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بڑھ گئی

اسلام آباد .....ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کےبعد سرد ہواوں سے سردی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میدانی علاقوں میں بھی خنکی بڑھتی جارہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،ملک کے دیگر پہاڑی علاقوں کی طرح صوبہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گلگت بلتستان میں استور، دیامر ، ہنزہ اور نگر میں برفباری وقفے وقفے سے ہونے سے سردی بڑھتی جارہی ہے ،شہری سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گرم چادریں، کوٹ، سویٹراور جیکٹس کا استعمال کررہے ہیں اور سرد ہواؤں کے باعث گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

سوات ، مری ، ایبٹ آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے خشک میوہ جات کی دکانوں پر بڑی تعداد میں خرید اروں کا رش دیکھنے میں مل رہا ہے ۔

ادھر گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی7، گوپس منفی2، پاراچنار منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :