پاکستان
27 نومبر ، 2015

کراچی؛ سی ویو اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے ہوئے سر

کراچی؛ سی ویو اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے ہوئے سر

کراچی.......کراچی میں سی ویو اپارٹمنٹ کے سامنے بھینسوں کے کٹے ہوئے سر پھینکے گئے ہیں، متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ صبح 5 بجے بھینسوں کے سر ان کے فلیٹ کے سامنے پھینکے گئے، اس کے بعد ان کے دروازے کو کھٹکھٹایا گیا تھا۔

متاثرہ خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ایک فیکٹری کے ملازم تھے، نوکری چھوڑنے پر فیکٹری مالکان دھمکیاں دے رہے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے بھینسوں کے سر پھینکے، انھیں جانتی ہوں،، جن بھینسوں کے سر پھینکے گئے وہ ہمارے ڈیری فارمز کی ہیں، زندگی کو فیکٹری مالکان کی جانب سے خطرہ ہے۔

مزید خبریں :