27 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......نون لیگ کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان قانون اور انصاف کی بات کرکے اپنا مذاق اڑارہے ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد قوم میں واقعی شعور بیدار ہوگیا ہے، اس لیے عمران خان کو ہر انتخاب میں شکست ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ پانے والا ملک کو کنٹرول کرنے کی بات نہ کرے، وفاقی کابینہ میں اسلام آباد کا نمائندہ شامل ہونا اسلام آباد کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے۔